‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2018 - 21:59
News ID: 437216
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ہم پر سب کچھ روشن ہے کہ اہوازکے حملے میں ملوث دہشتگرد گروپ کس ملک سے منسلک ہیں اور ہم اس واقعے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے نیویارک کے دورے میں روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ میں امریکہ کےاختیارات دوسرے رکن ممالک کی طرح ہونا چاہئے کیونکہ اقوام متحدہ سے امریکہ کے غلط استعمال کی وجہ سے دیگر رکن ممالک اس تنظیم سے بخوبی فائدہ اٹھ نہیں سکیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکہ کی کاملا نادارنی و غلط فہیمی ہے کہ اقوام متحدہ کی میزبان اور سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق حاصل ہے تو وہ اس تنظیم کا ذمہ دار ہے۔

حجت الاسلام روحانی نے بیان کیا : آج وائٹ ہاوس کے بعض حکام کوئی بین الاقوامی قوانین اور قرارداد پر پابند نہیں ہیں۔

انہوں نے اہواز حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : امریکہ ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دہشتگردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم پر سب کچھ روشن ہے کہ اہوازکے حملے میں ملوث دہشتگرد گروپ کس ملک سے منسلک ہیں اور ہم اس واقعے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے دہشت گردانہ حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اہواز دہشتگردانہ حملہ ایرانی عوام کے عزم و ارادے کومتزلزل نہیں کر سکتا کہا : انسانی حقوق کے دعویداروں کواس دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا چاہئیے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اپنے دورہ نیویارک پر کہا : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر ایران کے موقف کو بیان کریں گے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی عوام کو آزادی و استقلال سے پشیمان کرے لیکن اسے معلوم نہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا ۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی اتوار کے روز نیویارک کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، صدارتی چیف آف اسٹاف محمود واعظی، نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی اور نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی اس دورے میں نیلسون منڈیلا کی یاد سے متعلقہ امن اجلاس میں بھی تقریر کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نیویارک کے دورے میں میڈیائی اعلی حکام، خارجہ پالیسی کے ماہر افراد اور امریکہ میں اسلامی برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬